منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے اپنے اتحادیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعتماد میں لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی یہاں بھی پیٹرولیم نرخوں میں کمی کردی جائے گی۔

حکمران اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر دفاع خواجہ آصف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ریاض پیرزادہ، بیرسٹر عقیل ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنماں نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے۔اجلاس کے بعد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے بیان جاری کردیا اور بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماں نے شرکت کی،

وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے پارلیمانی رہنماں کو موجودہ صورتحال سے متعلق بریف کیا۔طارق فضل نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماں نے وفاقی حکومت کی پالیسیز پر اعتماد کا اظہار کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا گیا اور وزرا نے اجلاس کو بتایا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…