اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)نظام صلوتہ کے کیلنڈر کے مطابق نمازوں کے لحاظ سے پورا سال دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا پہلا حصہ 15 اپریل سے 14 اکتوبر تک ہو گا۔ اس مدت میں نماز فجر کی اذان صبح چار بجکر دس پر دی جائے گی جبکہ جماعت 4 بجکر چالیس منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ نماز ظہر کی اذان سوا ایک بجے جبکہ جماعت ڈیڑھ بجے ، نماز عصر کی اذان چار بج کر 49 منٹ پر جبکہ جماعت چار بج کر 59 منٹ پر ہو گی۔ نماز مغرب کی اذان چھ بج کر 45 منٹ پر اور دو منٹ بعد جماعت ہو گی۔ نماز عشا کی اذان رات 8 بجکر 15 منٹ پر اور جماعت 8 بج کر چالیس منٹ پر ہو گی۔ نمازوں کے اوقات کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے 14 اپریل پر محیط ہو گا اس مدت میں نماز فجر کی اذان صبح چار بج کر 49 پر دی جائے گی جبکہ جماعت 5 بجکر 19 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ نماز ظہر کی اذان ایک بجے جبکہ جماعت سوا ایک بجے ہو گی۔ نماز عصر 3 بج کر 57 منٹ پر اذان جبکہ جماعت چار بج کر 07 منٹ پر اور نماز مغرب کی اذان 5 بجکر 41 منٹ ہو گی اور دو منٹ بعد جماعت کرائی جائے گی۔ نماز عشا کی اذان رات 7 بجکر 21 منٹ پر اور جماعت 7 بج کر 36 منٹ پر ہو گی۔ پورا سال نماز جمعہ کے لیے اذان 12 بج کر 45 منٹ پر دی جائے گی۔ نمازوں کے اوقات میں موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے مد نظر ایک یا دو منٹ کا فرق بتدریج ہوتا رہے گا۔