جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی سیاست شرم و حیا سے عاری ہے،مولانا فضل الرحمان

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم کسی شرائط کے بغیر اور کسی بھی آزمائش میں سعودی عرب کا ساتھ دیں ، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز مدرسہ قاسم العلوم ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین سمیت تمام مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے دنیا کا ہر مسلمان جان ومال دینے کو تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کی گئی وزراءکی برطرفیاں اور تبدیلیاں سعودی عرب کا داخلی معاملہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت چونتیس مستعفی لوگ ایوان میں جا کر بیٹھے ہیں وہ ہمارے اور ایوان کیلئے اجنبی ہیں جبکہ دوسری طرف دھاندلی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا بننا پاکستان بار کونسل کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے اور پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ یہ آئین سے متصادم ہے انہوں نے کہا کہ آئین میں الیکشن ٹربیونل کا وجود ہے جوڈیشل کمیشن کا نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی عوام کو کے پی کے حکومت سے کوئی توقع ہے عمران خان بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں شریف آدمی ہوں اور مجھے شریف آدمی رہنے دیں عمران خان کی سیاست شرم و حیا سے عاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی نہیں ہونی چاہیے اور کراچی میں جے یو آئی واحد جماعت ہے جس کا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جارہا ہے بھارت کا جرم اور جبر کشمیریوں پر جاری ہے اس کے باوجود حریت قیادت اپنے نظریے اور مطالبے پر قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہی الحاق کا تصور کشمیریوں کا حتمی نظریہ ہے بھارت کی حکومت مختلف حربوں سے کشمیر کی مخالفت کو تسلیم کرنا چاہتی ہے مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے پاکستان کی ترقی کیلئے ہیں اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھارت کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے یہ معاہدے بجلی اور اقتصادی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…