جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

یمن کا مسئلہ،سعودی عرب نے پاکستانی پیشکش قبول کرلی

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کی یمن میں انسانی بنیادوں پرامداد فراہم کرنے کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔پاکستان میں سعودی ناظم الامور جاسم بن محمد الخالدی نے محکمہ خارجہ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یمن کے معاملے میں پاکستانی تعاون کا اب بھی خواہاں ہے۔سعودی ناظم الامور نے یمن میں جاری آپریشن کے اس موقع پر کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ نے اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔یمن کشیدگی میں سعودی عرب کے فوجی اتحادی کے طور شامل ہونے کے حوالے سے سعودی حکومت کے مو ¿قف کی وضاحت کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ زمین پر لڑائی سے زیادہ انہیں یمن کے معاملے پر اسلام آباد کی علامتی حمایت درکار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر آپریشن کا حصہ بن جاتا تو اس سے یہ بات ثابت ہوجاتی کہ یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں صرف عرب ہی نہیں پوری اسلامی برادری کی حمایت موجود ہے۔سعودی سفارتکار نے بتایا کہ یمن کے معاملے میں مبہم حمایت نے پاکستان کے بارے میں سعودی عرب میں بھی مایوسی کا ایک اظہار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کو اپنی حمایتی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں نہ کہ وہ تنہا ایک کنارے پر موجود ہوپاکستان کی جانب سے یمن میں سعودی اتحادی فوج کا حصہ بننے میں تذبذب کا شکار ہونے کے سوال کے جواب میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا رد عمل کیا ہوتا اگر اس کو سعودی عرب کی ضرورت پڑتی اور کوئی جواب نہ دیا جاتا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…