پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ملالہ حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 دہشت گردوں کو عمر قیدکی سزا سنا دی

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوات کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملالہ حملہ کیس کے 10 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات روزت سوات کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملالہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے 10 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنادی جن میں ظفر ،بلال ،عرفان ،سرفراز ،سلمان،شوکت ،عدنان سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں 2013-14 ءمیں مینگورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے مختلف وارداتوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ،تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دہشت گرد ملالہ یوسف زئی کے قاتلانہ حملے میں ملوث تھے جس کے بعد ان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیااور30 اپریل 2015 کو ان دس مجرموں کو عمر قیدکی سزائیں سنا دی گئیں۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے9 نومبر 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر ا±س وقت حملہ کیا تھا، جب وہ مینگورہ میں ایک وین میں اسکول سے گھر جارہی تھیں۔ اس حملے میں ملالہ سمیت دو اور طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…