اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو کے جودیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو کا 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مصطفیٰ کانجو کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔