ڈیرہ غازی خان ( نیوز ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔ کے بلاک 56 کے رہائشی غلام رضا کے گھر کی چھت اچانک گر گئی۔ جس سے پانچ سالہ ماہ نور جاں بحق جبکہ ایک بھائی سمیت دو بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔ جن کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔