منگل‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کیس ،عبوری چالان کے مطابق ایان علی قصوروار قرار

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری چالان میں انہیں قصوروار قرار دے گیا ہے۔تاہم حکام گرفتاری کے وقت ایان علی سے ضبط کیے گئے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا دوبارہ بازیاب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عدالت میں پیش کیے گئے عبوری چالان کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل کسٹم کلیکٹر (ایم سی سی) نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتاری کے وقت ایان علی سے دو موبائل فون برآمد کیے تھے۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔عبوری چالان کے مطابق دونوں فون 16 مارچ کو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو ڈی کوڈنگ کے لیے دے دیئے گئے تھے، تاہم آئی بی ان فونز سے ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اس بات سے تحریری طور پر کسٹم حکام کو آگاہ کردیا گیا۔20 اپریل کو یہ فون فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ڈی کوڈنگ کے لیے دیئے گئے، جس کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔عبوری چالان میں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے بھی 20 اپریل کو کسٹمز انٹیلی جنس سے ماڈل ایان علی کے قبصے سے برآمد ہونے والی رقم کی تفصیلات طلب کی ہیں۔کسٹم حکام کی جانب سے راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں ملزمہ کے خلاف 24 اپریل کو عبوری چالان پیش کیا گیا تھا

مزید پڑھئے:یہ شادی نہیں ہو سکتی۔۔۔

۔تفتیش کے دوران ایف آئی اے سے ایان علی کے بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں، جن کے مطابق 2010 سے 2015 کے دوران سپر ماڈل نے 81 بار پاکستان سے باہر سفر کیا۔عبوری چالان کے مطابق 19 مارچ کو ایان علی نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ان کے بیگ سے برآمد ہونے والی رقم ان کی ذاتی تھی، جو انھوں نے بحریہ ٹاو¿ن کراچی میں اپنے 5 پلاٹوں کی فائلز فروخت کرکے حاصل کی تھی۔24 مارچ کو ایان کے وکیل کی جانب سے پلاٹوں کی فروخت سے متعلق دستاویزات جمع کرائی گئیں، جن کے مطابق یہ پلاٹس 5 لاکھ، 6 ہزار، 8 سو امریکی ڈالر میں فروخت کیے گئے۔عبوری چالان کےمطابق ایان علی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ گرفتاری سے 5 دن قبل ہی دبئی سے اسلام آباد آئیں تھیں تاکہ پلاٹس ٹرانسفر کرکے رقم حاصل کرسکیں۔چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں نے پلاٹوں کو خریدنے والے شخص اور مڈل مین کو بھی نوٹسز جاری کیے کہ وہ تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہوں لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔21 اپریل کو مڈل مین کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ انھوں نے ماڈل ایان کو غیر ملکی کرنسی میں رقم ادا کی تھی۔چالان میں کہا گیا ہے کہ شواہد کے مطابق یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ایان علی اسمگلنگ میں ملوث تھیں۔عدالت کو پیش کیے گئے عبوری چالان کے مطابق غیر ملکی کرنسی ملزمہ کی تھی ، جنھوں نے یہ رقم مڈل مین اور پلاٹ خریدنے والے شخص سے حاصل کی، جو تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے۔چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمہ کسٹم ایکٹ اور فارن ایکس چینج ریگولیٹری ایکٹ برائے 1947 کی ر±و سے تحریری اجازت کے بغیر اس کرنسی کو بیرون ملک نہیں لے جاسکتیں۔لہٰذا چالان کے مطابق ایان علی قصوروار ہیں۔#/s#



کالم



حرام خوری کی سزا


تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…