ساہیوال (نیوز ڈیسک)کسووال کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران 2 فرار ملزمان سمیت 5 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ساہیوال پولیس کے مطابق 3 ملزمان حملہ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے جس پر ان کا تعاقب کیا گیا اور کسووال کے قریب مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو ان کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔