اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے نواحی علاقہ متنی سے خطرناک اشتہاری دہشت گرد ملک نور کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کے مطابق وفاقی سول انٹیلی جنس ادارے کی اطلاع پر نواحی علاقہ متنی میں کارروائی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ملک نور نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق مبینہ دہشت گرد ملک نور باڑہ خیبرایجنسی کا رہائشی ہے۔ اورا س کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملک نور کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی جو تھانا متنی کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔