لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ 18 کروڑ پاکستانیوں کے اتحاد کی قوت سے دہشت گردی کے ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم نے بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔