اسلام آباد (نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژ ن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا ڈویژ ن) اور کشمیر میں کہیں کہیں،جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ڈی آئی خان ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواواں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملتان،ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژ ن میں گرد اآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم رہے گا۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات مےں سندھ، جنوبی/وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا جبکہ پڈعیدن، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، تربت 46، سبی، روہڑی، مٹھی، چھور45، حیدر آباد، رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔