اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مخالفین کے غیظ وغضب کاشکارہونے سے قبل اپنی ہی جماعت کے کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئے۔تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوا، اس کے بعد جب رہنما جانے لگے تو ورکرزویلفیئر بورڈکے ملازمین اورایبٹ ابادسے ائے پی ٹی ائی کے کارکنوں نے عمران خان کاراستہ روک لیا۔عمران خان پارٹی سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرکی دیوارپھلانگ کرکارکنوں سے بچنے اوربنی گالہ روانہ ہونے پرمجبورہوگئے،جہانگیرترین اورشاہ محمودقریشی بھی کارکنوں کے غصہ سے نہ بچ سکے۔عمران خان کوکارکنوں سے بچانے کے لیے دفترکی تمام لائیٹس بندکی گئیں اور سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرسے رابطہ کیاگیاجس کے بعدعمران خان دیوار پھلانگ کر سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرسے ہوتے ہوئے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔اس بارے میں موقف جاننے کے لیے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔