پشاور ( نیوز ڈیسک) بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد امدادی کارروائیوں میں کوتاہی پر تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری جنرل خالد مسعود نے احتجاجاٍٍ استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری جنرل خالد مسعود نے پشاور میں بارشوں کے دوران خیبر پختونحوا حکومت کی خراب کارکردگی کے باعث احتجاجاٍٍ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ خالد مسعود نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی مشکل کی اس گھڑی میں بے حد مایوس کن رہی۔ خالد مسعود نے اپنا استعفی کور کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔