سزائے موت پر عملدرآمد روکا جائے، صولت مرزا کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط

30  اپریل‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق شاہد حامد قتل کیس میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا نے موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد حامد قتل کیس مکمل خاتمے کی حالت میں نہیں بلکہ اس کی ازسر نو سماعت ان کے مچھ جیل میں ریکارڈ کرائے گئے بیان کی روشنی میں ہونی چاہیے۔صولت مرزا نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو مچھ جیل میں وڈیو پر ریکارڈ کرائے گئے اپنے نئے بیان کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے، مقدمے کے فیصلے تک پھانسی پر عمل درامد روکنے، اہلیہ کوجنوبی افریقہ سے قتل کی دھمکیاں دینے والوں کوگرفتار کرکے پاکستا ن لانے سے متعلق متعدد خطوط چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو لکھے ہیں تاہم ان کے قانونی ماہرین سندھ ہائیکورٹ کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس کی روشنی میں کیا چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کے خطوط پر صولت مرزا اور ان کے وکیل کو قانونی طریقہ کار کے مطابق چارہ جوئی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صولت مرزا کی جے ائی ٹی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صولت مرزا نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل سمیت دیگر تمام الزامات سے متعلق بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرادیا، جے ا ئی ٹی رپورٹ 8 سے 10 صفحات پر مشتمل ہے، صولت مرزا نے جووڈیو بیان دیا تھا وہی مجسٹریٹ کے سامنے دہرایا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…