کراچی (نیوز ڈیسک)سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے سندھ حکومت کوطرز حکمرانی درست کرنے کیلیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔بدھ کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ مجھ پرالزام لگانے والے اصف زرداری اورشرجیل میمن کے چمچے خودکرپٹ ہیں،اصف زرداری، فریال تالپوراور سندھ حکومت میں شامل زیادہ تر وزرا سر سے لے کر پاوں تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں۔اصف زرداری سے کہتاہوں کہ ایک ہفتے کے اندرصوبہ میں طرزحکمرانی درست کرلیں ورنہ سندھ کے عوام کے ساتھ سڑکوں پرانے پر مجبور ہوں گا،انھوں نے الزام لگایاکہ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے مشرف دورمیں این ار دو کے تحت 150سے200مقدمات ختم کروائے ،یہ باتیں درست نہ ہوں تومیں پھانسی پر چڑھنے کوتیارہوں۔انھوں نے فریال تالپور پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ فریال تالپور سندھ کی ڈیفیکٹووزیر اعلیٰ ہیں،فریال تالپور دولت کی ہوس میں اندھی ہوچکی ہیں،میں انھیں کہتا ہوں کہ سندھ کا خون پینا بند کرو۔
انھوں نے کہاکہ نیب، فوج،رینجرز اوردیگرادارے سندھ حکومت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاآغاز کریں اورقوم پرست جماعتیں پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن کے خلاف متحدہوکرجدوجہدکریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ میں طرز حکمرانی، کرپشن کے حوالے دستاویزی ثبوت بھی میڈیاکودکھائے۔
سندھ حکومت ایک ہفتے میں طرزحکمرانی درست کرلے،ذوالفقارمرزا
30
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں