اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے یکم مئی سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کرنے جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول ایک روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل1.06روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی آکٹین 9.43 روپے، مٹی کا تیل 2.11روپے اور لائٹ ڈیزل 3.38روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی بڑھانے پر غورکر رہی ہے، اگر جی ایس ٹی میں اضافہ ہوا تو پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عوام کو ریلیف نہیں ملے گا اور یکم مئی سے پٹرول کی نئی قیمت 73.29 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 82.55، ہائی آکٹین89.74، مٹی کا تیل 63.55اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 61.32 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا کل اعلان کرے گی۔
پٹرول، ڈیزل سستا، مٹی کا تیل مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
30
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں