اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی پولیس کو نئی پریشانی کا سامنا ،ایڈیٹر جنرل ریونیو آف پاکستان (اے جی پی آر ) کی جانب سے پولیس اہلکاروں کوماہانہ تنخواہ سلپ کے لیے اے میل ایڈیس بنانے کے احکامات نے نئی مشکل سے دوچار کردیاہے، کانسٹیبل ،حولدار ،اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز عہدے کے پولیس اہلکار ای میل ایڈریس بنانے کے لیے شہریوں کی منتیں سماجتیں کرنے لگ گئے۔ کے مطابق ایڈیٹر جنرل ریونیو آف پاکستان (اے جی پی آر ) کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کوماہانہ تنخواہ سلپ کے لیے اے میل ایڈیس بنانے کے عمل نے نئی مشکل سے دوچار کردیاہے۔اے جی پی آر کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ تنخواہ کی سلپ کے لیے اے جی پی آر دفتر آنے کے بجائے ای میل ایڈریس ترتیب دیں تاہم انہیں تنخواہ کی سلپ ای میل ایڈریس پر مہیا کی جاسکے جس کے بعد پرانے وقتوں میں بھرتی ہونے والے کم پڑھے اور ان پڑھ پولیس اہلکاروں نے قریبی دوستوں اور عام شہریوں کی منتیں شروع کردی ہیں تاکہ انہیں تنخواہ بروقت جاری ہو سکے۔ واضح رہے کہ اس مشکل سے دوچارہونے والوں میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر رینک کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔