ملتان (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ثبوت آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں 2015ئکو انتخابات کو سال نہیں سمجھتے۔بدھ کو یہاں ملتان ائیرپورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن کے نتائج کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ وہ 2015 کو انتخابات کا سال نہیں سمجھتے ۔ جوڈیشل کمیشن میں ثبوت آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یانہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پی پی 196 میں امیدوار کےلئے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرےگا۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار مرزا اور آصف زرداری کا معاملہ نان ایشو ہے اسے ایشو نہ بنایا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں