جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائداعظم سولر پارک شمسی بجلی گھر مکمل،جلد افتتاح ہوگا،‘شہبازشریف

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں لگائے جانے والے شمسی توانائی کے منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا شمسی بجلی گھر قائد اعظم سولر پارک بہاولپور قائم کیاہے اور 100میگاواٹ کا یہ شمسی بجلی گھر پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے۔ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں لگائے گئے 100 میگاواٹ کے شمسی بجلی گھر کا جلد افتتاح کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔توانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاری کے مواقع بڑھانے کےلئے غےر ملکی سرماےہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہےں۔سولر سے بجلی کے کارخانے لگانے کی منصوبہ بندی کرکے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیاہے۔ چولستان کے صحرا میں شمسی بجلی گھر کا قیام پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے 900میگا واٹ کا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے جسے 2016 کے اوائل میں مکمل کرنے کے حوالے سے تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا۔ رواےتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کےلئے کوشاں ہےں اور کوئی لمحہ ضائع کےے بغےر توانائی کے منصوبوں کو تےزی سے آگے بڑھارہے ہےں۔انہوںنے کہاکہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت پورے پاکستان میں 10400میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں اور چین کے صدر کے حالیہ تاریخ ساز دورہ پاکستان کے دوران چین نے صرف توانائی سیکٹر میں 20ارب ڈالر کے معاہدے کئے ہیں -انہوںنے کہاکہ چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے کیونکہ توانائی ہوگی تو ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہوگا ،کھیت ہرے بھرے ہوںگے ، زراعت ترقی کرے گی- پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی،روز گا ر کے لا کھوں مواقع پیدا ہوں گے- امپورٹ و ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، غربت میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ چین نے آج تک کسی بھی ملک میں اتنی بڑی سرماےہ کاری کا اعلان نہیں کیا او رےہ اعزاز وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم کو حاصل ہواہے کہ چین نے ایک مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے۔ ہم ان معاہدوں پر تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کریں گے کیونکہ اےسے تاریخ ساز مواقع بار بار نہیں آتے او رپوری حکومتی مشینری کو ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محنت، دیانت او رعزم کے ساتھ کام کرے گی- صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹریز داخلہ، توانائی، اطلاعات، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، قائداعظم سولر پارک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…