بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں کرپشن روکنے کاایکٹ منظور

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نے کرپشن کے خاتمے کےلئے ویسل بلورزایکٹ2015کی منظوری دیدی،صوبائی کابینہ نے بدعنوانی کی اطلاع دینے والے اور اس سے متعلق نشاندہی کرنےوالے شخص کو تحفظ دینے کےلئے ایکٹ کی منظوری دی ہے جبکہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر ٹورازم پالیسی کی منظوری دی ہے۔پشاور ،نوشہرہ اورچارسدہ میں حالیہ طوفان کے بعد1530گھروں کاسروے مکمل کرلیاگیا ہے ، جاں بحق افرادکوابتدائی طو رپر تین تین لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے اس کے علاوہ پشاورکی ضلعی انتظامیہ کو ڈھائی کروڑ ،نوشہرہ64لاکھ اور چارسدہ کی انتظامیہ کو46لاکھ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد مےڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ کہ کرپشن کے خاتمے کےلئے ویسل بلورزایکٹ2015ئ کی کابینہ نے منظوری دی ہے جس کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنےوالے اور اس متعلق اطلاع دینے والے افراد کو تحفظ دیاجائے گا جوبھی شخص مفادعامہ کی خاطر بدعنوانی کی نشاندہی یا غیرقانونی کام کی اطلاع دے تو اطلاع دینے والے شخص کانام صیغہ راز میں رکھاجائے گا اوراطلاع دینے والے شخص کو کرپشن ثابت ہونے پر اس رقم سے ایک خطیررقم امدادکے طو رپر بھی دی جائے گی اس کےلئے صوبائی حکومت نے ویجلنس کمیشن بھی تشکیل دیاہے مشتاق غنی نے وضاحت کی کہ صوبائی کابینہ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں قائم پیرنٹ ٹیچرکونسل کے مالی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کیاہے اور اب پی ٹی سی کے مالی اختیارات دس لاکھ کے بجائے تیس لاکھ روپے ہونگے۔پی ٹی سی کے مالی اختیارات کے تحت سکولوں کی تعمیرومرمت میں کمیونٹی کی شرکت کویقینی بنایاجائےگا حکومت کو سکولوں میں با?نڈری وال ، بجلی کے آلات کی تقسیم ،لیٹرین اور اضافے کمروں کی تعمیر کاجومسئلہ درپیش تھا اب وہ پی ٹی سی کے ذریعے حل کئے جائینگے اسی طرح تمام سکولوں میں شمسی توانائی کانظام مرحلہ وار متعارف کیاجائےگا صوبائی وزیراطلاعات نے وضاحت کی کہ ماضی میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعمیر اراکین اسمبلی میں تقسیم کی جاتی تھی لیکن اب کوئی بھی نیاتعلیمی ادارہ اس وقت تک نہیں بنایاجائیگاجب تک اسکا سروے نہیں ہوجاتاسیاسی بنیادوں پر اب مزید کوئی نیاسکول تعمیر نہیں ہوگا۔مشتاق غنی نے مزیدبتایاکہ منگل کی شام تک پشاور ،نوشہرہ اورچارسدہ میں حالیہ طوفان کے بعد1530گھروں کاسروے کیاگیاہے اور محکمہ مال کے تعاون سے عنقریب یہ سروے مکمل کرلیاجائے گا جاں بحق افرادکوابتدائی طو رپر تین تین لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے اس کے علاوہ پشاورکی ضلعی انتظامیہ کو ڈھائی کروڑ ،نوشہرہ64لاکھ اور چارسدہ کی انتظامیہ کو46لاکھ روپے جاری کردئیے گئے ہیں صوبائی وزیر نے بتایاکہ ٹورازم پالیسی کی صوبائی کابینہ نے منظوری دی ہے جس کے تحت خیبرپختونخوامیں سیاح کو فروغ دیاجاسکے گا گزشتہ سال 28لاکھ پاکستانیوں نے خیبرپختونخواکارخ کیا جوپاکستان کی سطح پر سیاحت کاانیس فیصد بنتاہے جبکہ بیرون ملک سے آئے سیاحوں میں سے5.6فیصدلوگوں نے خیبرپختونخواکادورہ کیامجموعی طور پرصوبے کو12ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوئی نئے ٹورازم پالیسی کے تحت سیاحتی مقامات پر ہوٹلز،یوتھ ہاسٹل،موٹل کی تعمیر کے علاوہ ٹریک بنائے جائینگے اوراین اوسی کاآسان طریقہ کار وضع کیاجائے گا توقع ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ٹورازم کی نئی پالیسی کے تحت پچاس ارب کی سرمایہ کاری ممکن ہوسکے گی۔کابینہ اجلاس کے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے مشتاق غنی نے بتایاکہ رائٹ ٹورانفارمیشن ایکٹ 2013ئ میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…