لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف کیس میں تحریک انصاف کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔ انتخابی دھاندلیوں کی چھان بین کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے روبرو متعدد درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ آئین کے تحت انتخابی دھاندلیوں کی چھان بین کے لیے الیکشن ٹریبونل قائم ہیں۔ لہٰذا جوڈیشل کمیشن کا قیام غیر آئینی قرار دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے آئین کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا۔ جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کررہے ہیں۔ یہ کمیشن دھاندلی الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ لہٰذا درخواستیں خارج کی جائیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کی فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 7مئی تک ملتوی کردی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں