بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا پرائیوٹ گارڈ رکھ سکتے ہیں، ہائی کورٹ

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر فیصلہ دیا ہے کہ ذوالفقار مرزا پرائیوٹ گارڈ رکھ سکتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے درخواست دائر کی تھی کہ سندھ حکومت کی جانب سے ان کو دی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی ہیں لیکن ان کی سیکیورٹی ی بھی واپس لے لی گئی ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرہ ہے عدالت بھی ان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے اس درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا عدالت نے اپنافیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ رکھ سکتے ہیں جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ مدعی نے دوران سماعت انور مجید اور فریال تالپور کی سیکورٹی کے حوالے دیئے تھے عدالت کو بتایا جائے کہ ان کی سیکیورٹی پر کتنے پولیس اہلکار تعینات ہیں اور کس پالیسی کے تحت ہیں جبکہ سابق وزرا کی سیکیورٹی کے حوالے سے کی جانےوالی پالیسی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کسی سابق وزیر کو سیکورٹی رکھنے کا استحقاق نہیں تو سب کےساتھ مساوی رویہ رکھا جائے عدالت نے مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…