اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے آئندہ کاطریقہ کار طے کرنے کے لئے بند کمرہ اجلاس منعقد کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کو 5 مئی کو شہادتیں اور گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ بدھ کو یہاں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف نے تجویز پیش کی کہ کمیشن کا آئندہ کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے اِن کیمرااجلاس منعقد کیاجائے سربراہ کمیشن جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ میڈیا پر کمیشن کی کارروائی کے حوالے سے بہت پروگرام ہورہے ہیں ¾ پہلے دن درخواست کی تھی کہ ذمہ دارانہ صحافت کامظاہرہ کیاجائے یہ سلسلہ بند نہ ہواتو اِن کیمراکارروائی کی جائےگی۔ اس پرعبدالحفیظ پیرزادہ نے کہاکہ انہیں کوئی اعتراض نہیں۔کمیشن نے تحریک انصاف کوآئندہ اجلاس میں شہادتیں اورگواہ پیش کرنےکاحکم دیا اگلی سماعت پرتحریک انصاف اپنا پہلا گواہ پیش کرےگی اور (ن )لیگ کی وکلا ٹیم گواہ پر جرح کرےگی۔