اسلام آباد(نیوزڈیسک )سعودی عرب میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 6 پاکستانی جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے جب کہ 2 مزدور تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی القاسم یونیورسٹی کے کنونشن سینٹر کی زیرتعمیر عمارت پیر کے روز منہدم ہوئی جس میں کام کرنے والے 6 پاکستانی مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے جب کہ 7 زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ملبے تلے اب بھی دو پاکستانی موجود ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام القاسم یونیورسٹی حکام سے رابطے میں ہیں اور زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جب کہ لاشوں کو پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سعودی عرب ، عمارت گرنے سے 6 پاکستانی جاں بحق ہوئے، دفترخارجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان



















































