بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

تعلقات خراب کرنیکی سازش کرنے والے ناکام ہونگے،امام کعبہ

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق بہت مضبوط ہیں جس میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستان میں حرمین شریفین کے لئے بہت محبت دیکھی اور ملاقاتوں کے دوران محسوس کیا کہ صدر سے لے کر عام شہری سب سعودی عرب کے ساتھ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق بہت مضبوط ہیں جس میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور پاک سعودی عرب تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، یہاں کے عوام کی محبت کو آنکھوں سے دیکھا اور دل سے محسوس کیا اور پاکستان اور سعودی عرب میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا دورہ کیا مگر آخری نہیں، پاکستانیوں کی محبت میرے لیے عزت افزائی ہے اور مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی جب کہ والہانہ محبت دینے پر تمام پاکستانیوں کا ممنون ہوں اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان میں خوشحالی لائے۔ شیخ خالد الغامدی کا کہنا تھا کہ نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت اسلام ہے اور مسلمان ایک قوت میں جن میں کوئی اختلاف نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…