بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتخا بی دھاندلی ثابت ہونے کے بعد یہ سال الیکشن کا ہو گا، شاہ محمود قریشی

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں جانے سے ن لیگ کے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے ہمارا اسمبلیوں سے بائیکاٹ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک تھا جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پارلیمنٹ سے باہر رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا ۔ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم کو اسمبلی تحلیل کرنی ہو گی ۔ دھاندلی ثابت ہونے کے بعد یہ سال الیکشن کا ہو گا حکومت کو راہ فرار نہیں اختیار کرنے دیں گے ۔ بدھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے جو ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے ہیں ان پر مطمئن ہیں تھیلے کھلیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اصل ثبوت تھیلوں میں ہیں جب تک تھیلے نہیں کھلتے حقائق سامنے نہیں آئیں گے ۔ ذوالفقار مرزا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب سے گریز کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر ہو گا اس سوال کا جواب آپ آصف علی زرداری سے پوچھیں انہوں نے کہا کہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن سے ماحول تبدیل ہو گیا ہے اس بار کراچی میں صحیح معنوں میں الیکشن ہوئے ہیں ایم کیو ایم کو صحیح ووٹ پڑے ہیں اس سے قبل متحدہ کراچی میں اپنی مرضی سے ٹھپے لگاتی تھی انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر کے کراچی میں بھی الیکشن کا ماحول بنایا ۔ ن لیگ والے تو حکومت ہونے کے باوجود اپنا امیدوار نہیں کھڑا کر سکے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے یہ اللہ کی طرف سے ہے لیکن ہم متاثرین کی بحالی کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ عمران خان ار ریحام خان بھی سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…