بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں دھاندلی کرائی :جماعت اسلامی

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک) عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں منظم دھاندلی کے مبینہ الزامات پر مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ نیجوڈیشل کمیشن میں اپنے جوابات جمع کرا دیئے ہیں ، دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اس کی تحقیق کے حوالے سے تشکیل پانے والے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوابات داخل کرائے گئے ، مسلم لیگ ق نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی ، جوڈیشل کمیشن کے پاس دھاندلی کی تحقیقات کرانے کا اختیار ہے۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا اختیار بھی جوڈیشل کمیشن ہی رکھتا ہے ، دھاندلی سے متعلق دستاویزات اور بیان حلفی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ حیدر ا باد اور کراچی میں ایم کیو ایم سیکٹر انچارجوں نے دھاندلی کرائی۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی تاہم الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہ کرسکا اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر بھی عملدرا مد میں ناکام رہا۔ مہاجر قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں دھاندلی متحدہ قومی موومنٹ نے کرائی اور دھاندلی کا منصوبہ بھی ایم کیو ایم ہی نے بنایا۔ مہاجر قومی موومنٹ نے اپنے جواب میں کہا دھاندلی سے متعلق شواہد جوڈیشل کمیشن آفس میں جمع کرائے جا چکے ہیں



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…