اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ، بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جبکہ آئین اور قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 20 ستمبر کو ہو گا۔ اس حوالے سے انتظامات مکمل ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹا دی۔