بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سندھ :لاڑکانہ میں انٹرمیڈیٹ کے انتخابات میں سرعام نقل کا سلسلہ جاری

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ ( نیوز ڈیسک ) لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری ہیں ، بدھ کے روز بارہویں جماعت کے اردو اور سندھی کے مضمون کا امتحان منعقد ہوا جس میں حسب معمول نقل کا سلسلہ جاری رہا۔ امتحانی مراکز کے اندر امیدواران کھلے عام موبائل فون اور ساتھ لائی جانے والی گائیڈوں کی مدد سے نقل کرتے رہے جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ، حل شدہ پیپر فوٹو سٹیٹ کی دکانوں سے 100 روپوں میں حاصل کرنے کے بعد امیدواران کے رشتے دار بذریعہ چپڑاسیوں اور پولیس اہلکاروں کے امتحانی مراکزوں کے اندر پہنچاتے رہے جب کہ تعلیمی بورڈ کی جانب بنائی جانے والی ویجیلنس ٹیمیں مکمل طور پر مراکزوں سے غائب رہیں۔ لاڑکانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت جیکب ا باد میں بھی بارہویں جماعت کا اردو اور سندھی پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا ، امتحانی مراکزوں میں بوٹی مافیا کا راج ہے ، بچوں کو نقل کرانے کے لیے رشتیدار ، انتظامیہ اور پولیس سبھی مددگار بنے ہوئے ہیں ، گھوٹکی میں بھی انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں سندھی اور اردو کا پرچہ وقت سے پہلے ہی ا ؤٹ ہو گیا ، نقل مافیا سرگرم ، انتظامیہ خود نقل کرانے میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کی بے بسی جوں کی توں برقرار ہے۔ سکھر بورڈ کے زیر اہتمام جاری گیارہویں جماعت کا سندھی اور اردو کا پرچہ وقت سے پہلے ہی لیک ہو گیا ہے اور نقل کا سلسلہ کھلے عام جاری ہونے سمیت حل شدہ پرچہ اور پرچے کی فوٹو سٹیٹ کاپی بھی دستیاب ہے۔ تاہم اتنظامیہ نقل روکنے کے بجائے خود نقل کرانے میں مصروف ہے اور نقل سلسلہ جاری ہے جبکہ تمام امتحانی مراکز میرپور ماتھیلو ، ڈہرکی ، اوباوڑو میں پرچہ ا ؤٹ ہوچکا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…