پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پشاور :متاثرہ علاقوں میں تین روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( نیوز ڈیسک) پشاور میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی ، پانی کی شدید قلت نے طوفان کے ہاتھوں پریشان حال لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ، حکومتی دعووں کے باوجود متاثرین کو تاحال امداد نہیں مل سکی۔ طوفان آیا گزر گیا ، تباہی و بربادی پھیلے تین روز گزر گئے لیکن متاثرین کی مشکلات جوں کی توں ہیں۔ تباہ حال واحد گڑھی ، بدھو ثمرباغ ، پخہ غلام ، خزانہ اور ملحقہ علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہو سکی ، بجلی غائب ، پانی ناپید ، تباہ حال لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ، حکومتی دعووں کے باوجود بیشترعلاقوں میں امدادی کارروائیاں تاحال شروع نہ ہو سکیں جبکہ مشکلات میں گھرے متاثرین کو ابھی تک حکومتی امداد بھی نہ مل پائی۔ واحد گڑھی میں لوگ اپنی مدد ا?پ کے تحت گھروں ، دیواروں اور منہدم چھتوں کا ملبہ اٹھا رہے ہیں۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طوفان سے ہونیوالے مالی نقصانات کا تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا جاسکا تاہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پشاور کی 59 یونین کونسلوں کو حساس قرار دیا ہے اور مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…