اسلام آباد (نیوزڈیسک)تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے پشاور آرمی پبلک سکول کے متاثرہ طلباءکو اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ تاجکستان کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری ہونے وا لے ایک پریس ریلیز کے مطابق تاجک صدر کی ہدایت پر مختلف وزارتوں اور اداروں نے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلباءکے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں ثقافتی پروگرام اور تاجکستان کے تاریخی مقامات کا دورہ شامل ہے۔ تاجک صدر کی جانب سے پشاور آرمی سکول کے طلباءکو اپنے ملک کے دورے کی دعوت کا مقصد ان کے ساتھ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دکھ بانٹنا ہے اور انہیں سانحے کے صدمے سے باہر لانا ہے۔چین کے بعد تاجکستان دوسرا ملک ہے جس نے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلباءکو دورے کی دعوت دی۔