منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

میں کوئی ڈاکٹر نہیں جو اسپتال جاکر مریضوں کا علاج کروں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامیڈیاپربرس پڑے

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) شہر میں تباہ کن بارشوں سے ہلاکتوں کے بعد بلاخر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خواب غفلت سے جاگ کر مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے تاہم انہوں نے اپنے سر سے تمام ذمہ داریوں کا بوجھ اتارتے ہوئے میڈیا پر سنسنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا ہے جب کہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ کوئی ڈاکٹر نہیں جو اسپتال جاکر مریضوں کا علاج کریں وہ تو صرف حوصلہ افزائی کے لیے اسپتال جاتے ہیں۔پشاورمیں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پشاور میں بارشوں کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی، ان کے وزرا اور پارٹی کے دیگر لوگ اسپتال میں موجود تھے جب کہ وہ کوئی ڈاکٹر نہیں جو اسپتال پہنچ کر مریضوں کا علاج کریں وہ صرف حوصلہ افزائی کے لیے اسپتال جاتے ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں جو گھر تباہ ہوئے ہیں ان کو دوبارہ تعمیر کرائیں گے، میڈیا حادثات پر سنسنی نہ پھیلائے اور تخمینہ بھی خود لگائے کیونکہ ان کے پاس کوئی جادو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات کے لیے ہمارے پاس کوئی فورس نہیں صرف ریسکیو 1122 کے تحت کام کررہے ہیں اگر ہمارے پاس کوئی فورس ہوتی تو فوج کو کیوں بلاتے لہٰذا ہمارے پاس ایسے کوئی وسائل نہیں جو ہم راتوں رات ہزاروں افراد کو نکال سکیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی توپوں کا رخ میڈیا کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کے کہنے پر نہ کہیں آتے ہیں اور نہ ہی جاتے ہیں ان کا اپنا سسٹم ہے جس کے تحت وہ چلتے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…