منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے فیصلے کی اعلانیہ خلاف ورزی - پی ٹی آئی کے انتخابی ٹربیونل کااجلاس،طلبی پرعمران خان نے ٹریبونل کو تحلیل کیا تھا -رپورٹ

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی اعلانیہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے انتخابی ٹریبونل نے اپنا اجلاس منعقد کیا اور مارچ 2013ءمیں ہوئے پارٹی کے داخلی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے دائر کی گئی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ ٹریبونل سے قریبی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے باوجود جس میں اس ٹریبونل کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا پی ٹی آئی کے انتخابی ٹریبونل نے ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین احمد کی سربراہی میں کراچی میں اجلاس کا فیصلہ کیا۔پی ٹی آئی کی ہائی کمان اور اس انتخابی ٹریبونل کے درمیان جاری سرد جنگ گزشتہ سال اس وقت شروع ہوئی جب انتخابی ٹریبونل نے پارٹی کے داخلی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت شروع کی اور ان انتخابات کو ’ناقص‘ قرار دیا تھا۔ ٹریبونل کی جانب سے لیا گیا ایک اور اہم فیصلہ یہ تھا کہ اس نے 2013ءمیں پارٹی کے داخلی انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدوں کی مدت چار سال سے کم کرکے دو سال کردی تھی۔ ٹریبونل کے احکامات کی عدم تعمیل پر پی ٹی آئی کے سربراہ کو طلب کرنے کے بعد عمران خان نے ایک عوامی بیان کے ذریعے اس ٹریبیونل کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی ٹی آئی کے ایک ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان اکیس اپریل کو ٹریبونل کے سامنے رضاکارنہ طور پر پیش ہوں گے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا، حالانکہ وہ اس روز کراچی میں موجود تھے۔دس اپریل کو جاری کیے گئے اپنے تازہ ترین حکم میں ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس میں انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین سمیت سابق عہدے داروں کو نئے انتخابات تک نگران کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی، جو بے قاعدگیوں کے الزامات کا سامنا کررہے تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…