اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے گذشتہ اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو 2013 ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کے لیے آج دوپہر 12 بجے تک کی مہلت دے رکھی ہے. آج دوپہر 12 بجے کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت کسی بھی قسم کا ثبوت جمع نہیں کر وا سکے گی. تمام سیاسی جماعتیں درخواستیں اور ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائیں گی جبکہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 27 اپریل کو ہو گا. یاد رہے کہ 2013 ء کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آیا تھا. جس کی سر براہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کر رہے ہیں.