جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

74سالہ ضعیف شخص نےانٹرکا امتحان پاس کرلیا

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)چند ماہ قبل اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت ہونے والے انٹرکے ضمنی امتحان میں 74 سال کے ضعیف العمرشخص نے شرکت کی اورامتحان پاس کرلیا۔انٹربورڈ آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران 74سالہ امین الدین نے بتایاکہ وہ بھارت کے علاقیپٹیالہ سے تعلق رکھتے ہیں، برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد ہجرت کے دوران امین الدین کے والدین اور بہن بھائی سمیت دیگرعزیز و اقارب کو قتل کردیا گیا تھا، وہ تن تنہا پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوئے اوریہاں ا کرمحنت مزدوری شروع کردی۔جامعہ ستاریہ سے قران حفظ و درسِ نظامی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انھوں نے میٹرک اوربعدازاں انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا، امین الدین جن کے پاس اپنا گھر موجودنہیں ہے دارالعلوم میں ہی رہائش پذیرہیں جب اْن سے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انکشاف کیاکہ غربت کے سبب انھوں نے اب تک شادی ہی نہیں کی۔تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…