کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق لند ن سے ٹیلیفونک خطاب میں کرتے ہوئے الطاف حسین نے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں کارکنوں کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور ن لیگ سمیت تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم کے سربراہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ‘ہماری پارٹی پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات عوامی عدالت نے مسترد کردیے ہیں’۔الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بلاجواز لڑائی ختم کر کے ایم کیو ایم کو ملک کی معزز جماعت تسلیم کرلے، تو وہ آج بھی ملک کی خاطر فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ایم کیو ایم کے سربراہ نے انتخابی عمل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو کئی بار مطالبہ کیا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا جائے کیونگہ پولنگ ختم ہونے کے وقت 50 فیصد لوگ لائنوں میں موجود تھے۔