اسلام آبادر(نیوزڈیسک)ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات آج ہونگے .جس میں 18 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے . 11 کنٹونمنٹس میں دس نشستوں،7 کنٹونمنٹس میں 5،ایک میں 4 نشستوں ، 4 کنٹونمنٹس میں 3 نشستوں اور 19 کنٹونمنٹس میں دو، دو نشستوں پر مقابلہ ہو گا ¾بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام کے بجائے انتخابی نشان ہو گا . الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابات کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز کے 12400اہلکار تعینات ہونگے ¾ پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے پولنگ اسٹیشنز کے قریب کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی .پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہوگی .الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 28اپریل کو جاری کیا جائےگاتفصیلات کے مطابق ملک بھرکی 42 کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات (آج)ہفتہ کو ہونگے . فوج اور پولیس کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا . کنٹونمنٹ ایریاز کے سکولوں میں 25 اپریل کو مقامی تعطیل ہو گی الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 199 جنرل کونسلرزکے انتخاب کیلئے 1300 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں انتخابی عمل میں 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل عملہ حصہ لے گا .خواتین اور مخصوص نشستوں کا انتخاب کونسلر کریں گے . 20 لاکھ سے زائد سفید بیلٹ پیپر پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کر دئیے گئے ہیں . بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں ملک کی 42 کنٹونمنٹس میں سے 11 کنٹونمنٹس میں دس نشستوں،7 کنٹونمنٹس میں 5،ایک میں 4 نشستوں ، 4 کنٹونمنٹس میں 3 نشستوں اور 19 کنٹونمنٹس میں دو، دو نشستوں پر مقابلہ ہو گا ادھرپنجاب کے 12 اضلاع میں 20 کنٹونمنٹ بورڈز میں 13 لاکھ 13 ہزار 720 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جن میں 7 لاکھ 12 ہزار 271 مرد اور 6 لاکھ ایک ہزار 449 خواتین کے ووٹ ہیں .لاہور میں والٹن کینٹ کے کل ووٹ 3 لاکھ 7 ہزار 482 ہیں جن میں ایک لاکھ 70 ہزار 745 مردانہ اور ایک لاکھ 36 ہزار 731 خواتین کے ووٹ ہیں۔ لاہور کینٹ بورڈ میں کل ووٹ ایک لاکھ 53 ہزار 510 ہیں جن میں 85 ہزار 947 ووٹ مردانہ اور 67 ہزار 563 ووٹ خواتین کے ہیں۔ 12 اضلاع کے 20 کنٹونمنٹ بورڈز میں کل 924 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 435 مردانہ پولنگ سٹیشن، 416 زنانہ پولنگ سٹیشن اور 73 مخلوط پولنگ سٹیشن ہیں جبکہ ان پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ بوتھ کی کل تعداد 2712 ہے۔ لاہور کینٹ بورڈ میں کل پولنگ سٹیشن 97 ہیں جن میں 39 مردانہ، 39 زنانہ اور 19 مخلوط ہیں۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 202 ہے جن میں 104 مردانہ اور 98 زنانہ پولنگ سٹیشن ہیں۔ 5 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ادھر راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں 25 اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں 20 وارڈز کے لیے 4لاکھ 5ہزار 6سو 76 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔راولپنڈی اور چکلالہ کے دس دس وارڈز کیلئے 216 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا پشاور میں ہونے والے کنٹو نمنٹ بورڈ الیکشن کےلئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے پولنگ اسٹیشنز کے قریب کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تمام سیاسی پارٹیو ں کے امیدواروں کو پولنگ اسٹیشن کے قریب کیمپ لگا نے پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں ۔انتظامیہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا پولنگ کےلئے 31ہزار بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کو موصول ہو گئے ہیں خیبر پختونخوا کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں 31وارڈز میں 153 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگاانتخابات کیلئے 117 پولنگ اسٹیشن اور 282 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ا لیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات میں ہر پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات ہو گی ¾ فوجی جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر پولیس کی معاونت کریں گے ¾ فوجی دستے فلیگ مارچ بھی کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھرمیں 42کنٹونٹمنٹس میں (آج)ہفتہ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز کے 12400اہلکار تعینات ہونگے ان اہلکاروں کی تعیناتی کےلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کی گئی تھی پاک اور فوج اور رینجرز کے اہلکار انتخابات کے دور ان بلا رکاوٹ الیکشن کے انعقاد کےلئے سکیورٹی یقینی بنانے اور الیکشن کمیشن کی معاونت کا فریضہ سر انجام دینگے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 28اپریل کو جاری کیا جائے گاواضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کےلئے انتخابی مہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ختم ہوگئی ادھرالیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹونمنٹس بورڈ میں انتخابات کی کوریج کے لئے میڈیا کےلئے جاری کر دہ 12 نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو قومی ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر انتخابی مہم کے دوران یکساں کوریج دی جائے گی۔ کسی امیدوار کی ذاتی زندگی کے بارے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر الزام تراشی نہیں کی جائے گی، صرف مستند انتخابی نتائج جو کہ پریذائیڈنگ افسر اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کئے جائیں گے وہ بتائے جا سکیں گے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ کسی ایک جماعت یا امیدوار کے حق میں رائے ہموار کرنے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے کوئی چیز نشر یا ٹیلی کاسٹ یا چھاپی نہیں جائے گی۔ پیمرا تمام سرکاری اور پرائیویٹ ریڈیو، ٹی وی چینلز پر امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی کوریج کی مانیٹرنگ کرے گا، کسی امیدوار کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کیا جائے۔ صرف پریذائیڈنگ یا ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری مستند نتائج ہی ٹی وی چینل یا ریڈیو پر نشر یا ٹیلی کاسٹ کئے جائیں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران یکساں کوریج دی جائے گی۔ پیمرا اس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اگر کوئی امیدوار اپنے حریف کے اوپر الزام تراشی کرتا ہے تو کوشش کی جائے کہ دوسرے امیدوار کا ردعمل بھی لیا جائے۔ قومی یکجہتی اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے والے کسی بھی بیان اور الزام سے سختی سے صرف نظر کیا جائے۔ کسی بھی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کی رپورٹنگ کے دوران زبان کے استعمال سے گریز کیا جائے۔