کراچی(نیوزڈیسک)ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، جماعت اسلامی کے راشد نسیم اور تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور پاسبان عثمان معظم سمیت نصف درجن امیدواروں میں مقابلہ ہے ۔کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان ٹرینڈز کی جنگ جاری ہے۔اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر BallayPayThappa، #PTIChorMachayeShor، #VoteDoTarazuKo# اور PatangSabPerBharee# کے علاوہ ’رینجرز‘ بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔جمعرات کی صبح سے ہی ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے حامیوں کے جانب سے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں ٹویٹس کی جارہی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر سندھ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی طرف سے مکمل خاموشی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حامی عمر ورک لکھتے ہیں کہ ’ہاں یہ سچ ہے کہ 37000 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہو گی۔‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’آج جو تبدیلی عزیز آباد میں آ رہی ہے اس کے لیے عمران خان نے 17 سال محنت کی ہے۔‘