کراچی(نیوزڈیسک) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی نے تحقیقات کے لئے قائم کی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سامنے اعتراف جرم کرلیاہے ۔ملزم معظم علی کوجب جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیاگیاجہاں اس نے اپنے اوپرخودپرلگنے والے تمام الزامات کی تصدیق کی اورکہاکہ اس نے دوافراد کوبرطانیہ بھجوانے میں معاونت کی ،ذرائع کے مطابق ملزم کاکہناتھاکہ اس پرلگائے گئے الزامات سچ ہیں ۔واضح رہے کہ معظم علی کوڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کوبرطانیہ بھیجنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھااس وقت یہ کہاگیاتھاکہ عمران فاروق کے قتل کے فوری بعد معظم علی کوٹیلی فون بھی موصول ہوئی تھی ۔ملزم کورپوش ہونے کے سیکورٹی اداروں گرفتارکیاتھا