اسلام آباد(نیوزڈیسک)نادرانے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوخط کاجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی مظفرعلی کیخلاف ثبوت فراہم کئے جائیں محض غیرمصدقہ اطلاعات پرایکشن نہیں لیاجاسکتا،ایسی کارروائی انصاف کے تقاضوں پرمبنی نہیں ہوگی۔ترجمان نادرا نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نادرا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ نادر انے عمران خان کی درخواست پر ڈی جی نادرا مظفر علی کو ہٹانے سے انکار کردیا۔اپنے خط کے جواب میں نادرا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کہا ہے کہ محض غیر مصدقہ الزامات کی بنیاد پر ڈجی نادرا کے خلاف ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔ خط میں نادرا نے عمران خان سے ڈی جی نادرا مظفر علی کے خلاف ثبوت مانگے ہیں۔ اور ان سے کہا گیا ہے کہ مصدقہ ثبوت کی عدم موجودگی میں ڈی جی نادرا کے خلاف کارروائی انصاف کے تقاضوں پر مبنی نہ ہو گی۔