پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،تنخواہوں میں 2سے 3گنا اضافے کاعندیہ

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سزا اور جزا کے شفاف اور خودمختار نظام سے صوبے کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کے برابرلارہی ہے۔ صوبے کی حکومت کسی کی ذات کی نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہے اور ہم نے عوام سے تبدیلی کیلئے جو وعدہ کیا ہے اس سے انحراف کی ایک فیصد گنجائش بھی موجود نہیں وزیراعلیٰ نے قومی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سے پورے ملک کے عوام کو آگاہ کریں اور میڈیا کی بہترکارکردگی کیلئے میڈیا مالکان، میڈیا کارکنوں اور صحافیوں کی تنخواہوں اور دیگر سہولیات کا خیال رکھیں پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو سے تین گنا اضافے کے علاوہ گریڈ 14 تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کر رہی ہے یہ باتیں ا±نہوں نے جمعہ کے روز یہاں یواین ڈی پی کے تعاون سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیں تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن مشاق احمد غنی، سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمن شامی، نائب صدر طاہر فاروق، جنرل سیکرٹری جبار خٹک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سی پی این ای کیلئے دو کروڑ روپے کے انڈو ومنٹ فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ صوبائی حکومت پہلے ہی چھ کروڑ روپے سے ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کر چکی ہے وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں صوبے کے عوام کو ا±ن کے حقوق اور انصاف کی فراہمی اور پی ٹی آئی کے منشور پر عمل درآمد کے حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال کی انتھک کوششوںکے بعد جب عملی طور پر صوبائی حکومت عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور صوبے سے کرپشن و بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ کے خاتمے کے قابل ہوئی تو اس کے بعد ہم نے صوبے کے عوام کو تشہیری مہم کے ذریعے اپنی کامیابیوں سے آگاہ کرنا شروع کیا ا±نہوں نے کہا کہ یہ تشہیری مہم بھی ہم نے اپنی ذات کی تشہیر کے بغیر شروع کی ہے کیونکہ سرکاری وسائل کو اپنی ذات پر خرچ کرنے کو ہم حرام سمجھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے قانون سازی اور سخت اقدامات کے علاوہ اپنے عزم سے تمام سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم کی ، چوری، کمیشن اور دیگر اقسام کی کرپشن کا خاتمہ کیا، محکموں کو عوام کے تابع بنایا، خدمات تک رسائی یقینی بنائی، خود کو اور محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا، سکولوں میں اساتذہ اور ہسپتالوںمیں ڈاکٹروں و دیگر عملے کو حاضر کیا ، اپنے اختیارات بلدیاتی نظام کے ذریعے گا?ں کی سطح تک منتقل کئے، اداروں کو مضبوط بنایا، عام آدمی کو حقوق اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی، لینڈ اور ٹمبر مافیاسمیت ہر قسم کے مافیا کو نکیل ڈالی، تعلیم میں بچوں کے ساتھ ظلم ختم کیا،تجاوزات ختم کیں اور عام آدمی کی آسانی کیلئے 80 سے زیادہ قوانین بنانے کے علاوہ متعدد دیگر اقدامات اور اصلاحات کیں ا±نہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے والوں اور اس کی ناکامی کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو یہ تکلیف ہے کہ ہم نے لوٹ مار کا وہ بازارکیوں ختم کردیا جو پچھلی حکومتوںمیں آباد رہتا تھا پرویز خٹک نے کہا کہ ا±نہیں کسی چیز کا لالچ نہیں ہے اور جب ان کے گھر میں حرام بالکل نہیں جاتا تو کسی دوسرے کو یہ جرات کیسے ہو گی کہ وہ سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرے ا±نہوں نے بتایا کہ کانفلکٹ آف انٹرسٹ کی قانون سازی اپوزیشن نے دبار کھی ہے کیونکہ اس مجوزہ قانون میںاپنے کسی ذاتی مفاد کیلئے اپنی سرکاری حیثیت کے استعمال کی ممانعت ہو گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم صوبے میں ذہنوں اور نظام سمیت ہر چیز کی صفائی کرکے دم لیں گے ا±نہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مالی وانتظامی اختیارات بھی لوکل کونسلوں کو دے دیئے ہیں لیکن اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت مرکز سے صوبے کو اختیارات کی منتقلی تاحال نہیں کی گئی جس کیلئے ہم بھر پور کوششیں کر رہے ہیں . پی ٹی آئی ہمیشہ کیلئے قومی خزانے کی لوٹ مار اور عوام کے حقوق پر ڈاکوں اور بے انصافی کا تماشا برداشت نہیں کرسکتی اور ہمارے تبدیلی کے نعرے کے معنی بہت وسیع ہیں جنہیں میڈیا اور اہل دانش سمیت ہر ایک کو سمجھنے کی ضرورت ہے ا±نہوں نے کہا کہ جنگلا بس بنا کر سالانہ پانچ ارب روپے سبسڈی پر خرچ کرنا تبدیلی نہیں بلکہ لوگوں کو حق اور انصاف دینا اور انکی خدمت کے نظام کو درست کرنا اصل تبدیلی ہے ا±نہوں نے کہا کہ ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس، تعلیم اور مال سمیت کئی محکموں کا قبلہ درست کر دیا ہے اور اب صحت کے شعبے کی باری ہے ا±نہوں نے کہا کہ ہم جو کہیں گے پورا کرکے دکھائیں گے



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…