پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے آنے والے چار سکھ یاتری پاکستان میں لاپتا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی حکام نے رواں ماہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں سے چار افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ہر سال بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ یاتری پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔رواں ماہ بھی لگ بھگ دو ہزار سکھ یاتری پاکستان آئے جن میں سے تقریباً 18 سو کا تعلق بھارت سے تھا۔پاکستان متروکہ وقف املاک کا محکمہ سکھ برادری کی تنظمیوں کے ساتھ مل کر ان یاتریوں کے لیے انتظامات کرتا ہے۔اس ادارے کے چیئرمین صدیق الفاروق نے  گفتگو میں کہا کہ حسن ابدال میں پنجہ صاحب میں قیام کے بعد جب دیگر سکھ یاتری اپنے ایک دوسرے مقدس مقام ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوئے تو ا±ن میں سے چار لاپتا تھے۔انھوں نے بتایا کہ ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔اسلام آباد میں بھارت کے سفارت خانے کے عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔سکھ یاتریوں کے اس طرح لاپتا ہونے کا یہ غیر معمولی واقعہ ہے۔سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی ہر سال بھارت سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں اور ا±ن کی آمد و رفت، قیام اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…