منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

شفقت حسین کو 6 مئی کو پھانسی دی جائے گی

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت حیسن کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔قتل کے مجرم شفقت حسین کو 6مئی کو پھانسی دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے شفقت حسین کی سزا پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کی درخواست پر ڈیتھ وارنٹ جاری کیے۔مجرم کو اگلے مہینے کی چھ تاریخ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔اس سے قبل حکومت کی ہدایت پر مجرم شفقت حسین کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔شفقت حسین کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد مجرم عمر کے تعین کے لیے موخر کیا گیا تھا۔میڈیکل بورڈ کی جانب سے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے بعد سزا پر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔جس کی روشنی میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6مئی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شفقت حسین نے اپنی عمر کی تصدیق کے لیے جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں عمر کے تعین کے لیے ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) کی تحقیقات پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔شفقت حسین کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عدالت عمر کے تعین کے ساتھ پر تشدد کی تحقیقات کی انکوائری کا بھی حکم دے۔صدر ممنون حسین نے 18مارچ کو ملزم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی جبکہ عمر کے تعین کیلئے 30روز کے لیے پھانسی کی سزا روک دی تھی۔یاد رہے کہ شفقت حسین نے2001 میں 5 سالہ عمیرکوقتل کیا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے اسے 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔شفقت کی رحم کی اپیلیں 2006 میں ہائی کورٹ، 2007 میں سپریم کورٹ جبکہ 2012 میں صدر مملکت کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہیں اور اسے 19 مارچ کو تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…