جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مشرف کیخلاف سنگین غداری مقدمے کی سماعت 26مئی تک ملتوی

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری مقدمے کی سماعت اکرم شیخ کی استدعا پر 26مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ پراسکیوٹر اکرم شیخ نے عدالت سے مقدمے کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی ۔جمعہ کے روز جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پر مشتمل خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری مقدمے کی سماعت کی اس دوران پراسکیوٹر اکرم شیخ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی سماعت کیخلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک اس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جائے جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تو وفاقی حکومت کیخلاف ہے اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ آپ نے تین افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا ان کا معاملہ تاحال عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جب تک اس کی سماعت نہ ہو جائے آپ اس کیس کی کیسے سماعت کرسکتے ہیں اس پر عدالت نے اکرم شیخ کی استدعا پر سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کردی ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…