سیالکوٹ(نیوزڈیسک)رواں سال حج کے مو قعہ پر پاکستانی خواتین پر ”ابایہ“ پہننے کی پابند ی ہو گی۔گزشتہ سال کی طرح اس سال میں پاکستانی حاجیوں کو حج کے مو قعہ پر بہترین سہولیات فر اہم کی جا ئیں گی۔ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یو سف نے تحصیل سیالکوٹ کے گا ﺅ ں کمانوالہ میں گزشتہ روز جمعرات کو بعد نما ز عشاءایک مسجد ” طاہرہ بیگم اور بشراں بی بی“کے افتتاح کے مو قعہ پرکیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اسحاق ایم ایل اے کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا گیا ہے اور رواں سال پاکستانی حاجی خواتین کیلئے سعودی عرب میں منا سق حج کے دوران ”ابایہ“ لازمی قرار دیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کسی بھی قسم کا کوئی حج اسکینڈل نہیں ہوا نیک نیتی اور ایمانداری سے میری وزارت نے کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال پا کستانی حاجیوں کی بہترین خدمت کی جس سے حاجی خوش ہو ئے ہیں اور ان کو کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا اور اس سال بھی انشا ءاللہ پا کستانی حاجیوں کی بہتر ین خدمت میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔مسجد کے افتتاح کے مو قع پر سابق ایم اے چوہدری عبدالستار وریو،طارق سبحانی وریو ایم پی اے،ڈاکٹر محمد جمیل اور چوہدری محمد اسحاق ایم ایل اے بھی موجود تھے۔