بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 246 ،پولنگ کے اختتام پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنما باہم شیر وشکر

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے اختتام پر دو سیاسی حریف جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما باہم شیر وشکر ہوگئے ۔پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے پولنگ کیمپس کا دورہ اورساتھ میں چائے بھی پی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی، وسیم اخترجبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل ،خرم شیر زمان اور یگر موجود تھے۔ جنہوںنے ایک دوسرے سے گلے ملے اورشام کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چائے نوش کی ۔کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کا وقت ختم ہوتے ہی سیاسی مخالفین کے درمیان رنجشیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماءحیدر عباس رضوی اور تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ایک دوسرے کے کیمپ کا دورہ کیا اور پرتپاک انداز سے ایک دوسرے سے ملے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا کہ عمران اسماعیل کو دیکھا تو خود چل کر ان کے کیمپ میں گیا اور انھیں اپنے کیمپ میں آنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کراچی کے رہنے والے ہیں، انتخابی عمل اپنی جگہ ہمیں یہیں رہنا ہے۔ تحریک انصاف کو فتح ملتی ہے تو ایم کیو ایم بھی کھلے دل سے تسلیم کرے گی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا اپنا اور ہمارا اپنا نظریہ ہے لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ رزلٹ جو بھی ہوگا، قبول کریں گے۔ ایم کیو ایم جیتی تو نائن زیرو جا کر مبارکباد دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…