منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرار داد اہم ہے - شاہ محمود قریشی

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں -یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرار داد اہم ہے - اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے - سعودی عرب سفارتکاری کے ذریعہ مسئلہ کے حل کی طرف بڑھ رہا ہے -امید ہے مسئلہ جلدحل ہوگا ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی نتخابات میں رینجرز نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بہتر طریقے سے خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اچھے طریقے سے الیکشن کا مرحلہ دن بھر جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جمہوری عمل کو جاری و ساری رکھنے کے حق میں ہے، ضمنی الیکشن میں ایک فریق نے جیتنا اور دوسرے نے ہارنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات اب بدل رہے ہیں، وہاں پر عوام کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ دوسرا راستہ نہ تھا، پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ منزل پر ایم کیو ایم کے گھر میں جلسہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے کھلے انداز میں انتخابی مہم چلائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، اب سعودی عرب نے بھی پاکستان کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں وفد سعودی عرب گیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب سعودی عرب سفارتکاری کے ذریعہ مسئلہ کے حل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے تحت سعودی عرب کا ساتھ دیا جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…