منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

این اے 246 الیکشن پہلا اعتراض سامنے آگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنماءحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ این اے 246 میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے اس لیے جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی ۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی جانب سے جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ووٹ لسٹوں کو دوبارہ نہیں بنایا گیا اس لیے جماعت اسلامی ایسے انتخابات کو نہیں مانتی جس میں ووٹر لسٹیں سیاسی جماعت کے سیکٹر میں تیار کی گئی ہوں ۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی عملے اور جعلی ووٹر لسٹوں سے تھا لیکن الیکشن کمیشن نے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔ جماعت اسلامی کے رہنماءنے مزید بتایا کہ رینجرز کی جانب سے انتخابات کے دوران اچھا کردار ادا کیا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داری پوری نہ کرنے پر ان انتخابات کی ادھوری شفافیت کو قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ این اے 246 الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا دن جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیتی رہی ہے لیکن صرف رینجرز کی موجودگی میں الیکشن کو شفاف نہیں بنایا جا سکتا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو حالات خراب کرنے کا موقع ہی نہیں ملا لیکن جماعت اسلامی کے کارکنان نے اپنے امیدوار کا بھرپور ساتھ دیا ۔انہوں نے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں میں ان کا ساتھ دینے پر وہ کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…