کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں100سال کی خواتین نے ووٹ ڈال کر مخالفین کو بتادیا ہے کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں۔جناح گراﺅنڈ عزیز آباد میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زبردست ٹرن آﺅٹ پر کارکنان کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے۔الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگ صبح سے آئین سے ماورا حرکتیں کر رہے ہیں اور ووٹروں کی بے حرمتی کر رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، آج ایم کیو ایم کی خواتین نے فوجی کمانڈروں سے زیادہ بہادری دکھائی اور 100، 100 سال کی خواتین نے ووٹ ڈال کر مخالفین کو بتادیا کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں، ایم کیو ایم کی خواتین اور بزرگوں جتنے بہادر کسی پارٹی کے پاس نہیں اور بہادر بننے کا ڈرامہ کرنے والے دراصل عورتوں سے ڈرتے ہیں۔
مخالفین کو بتادیا زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں، الطاف حسین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































